اعتزاز احسن میٹروبس منصوبے میں کرپشن ثابت کر کے دکھائیں ،زعیم قادری کا چیلنج
شریف برادران پر مقدمات پرویز مشرف دور میں سیاسی طورپر بنائے گئے تھے، اصغر خان کیس کا سامناکریں گے‘اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ
پیر 7 ستمبر 2015 22:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ شریف برادران پر مقدمات پرویز مشرف دور میں سیاسی طورپر بنائے گئے تھے اورپرویز مشرف کی پوری کوشش کے باوجود شریف برادران پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ اصغر خان کیس کا پہلے بھی سامنا کیا تھا، اب بھی کریں گے۔
عوام سیاسی بنیادوں پر بنائے جانے والے ان مقدمات کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔(جاری ہے)
زعیم حسین قادری نے اعتزاز احسن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ میٹروبس منصوبے میں کرپشن ثابت کر کے دکھائیں ۔ میٹروبس سے روزانہ پونے دو لاکھ لوگوں کا سفر کرنا اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں ایک ایک پائی آئین و قانون کے مطابق خرچ کی گئی ہے اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب کے تمام منصوبوں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں مفاد عامہ کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔
زعیم حسین قادری نے کہا کہ شریف برادران کی اصولوں پر مبنی سیاست کی گواہی عوام نے انتخابات میں ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے دی ہے۔مخالفین میٹروبس اور عوامی فلاح کے دیگر منصوبوں پر تنقید سے اپنی عوام دشمنی ثابت کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.