آرمی چیف کے بھارت کو بے باک انتباہ سے قوم کے حوصلے بلند ہوئے اور عوام کے احساس تحفظ میں اضافہ ہوا ہے، پڑوس میں جب سے متعصب ہندو جماعت بی جے پی بر سر اقتدار آئی ، بھارت مسلسل پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے
مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکا بیان
منگل 8 ستمبر 2015 22:27
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے بھارت کو بے باک انتباہ سے قوم کے حوصلے بلند ہوئے اور عوام کے احساس تحفظ میں اضافہ ہوا ہے، پڑوس میں جب سے متعصب ہندو جماعت بی جے پی بر سر اقتدار آئی ، بھارت مسلسل پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، وزیر اعظم اورآرمی چیف کی ایک ہی للکار نے دشمن کے اوسان خطا کر دئیے، اس کی گھگھی بندھ گئی ہے اور اب اسے جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں علی اکبر گجر نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ عوام کی منتخب قیادت ملک کی زمینی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع سے غافل نہیں ہے، اسے معلوم ہے کہ اندرونی، بیرونی محاذوں پر کیا مسائل ہیں اور کون ہے جو پاکستان میں امن اور ترقی کے حق میں نہیں ہے اور اس دشمن کے ساتھ کیا طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔(جاری ہے)
علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت اور حکومت کو علم ہے کہ جارحیت پسند بھارت کون سی زبان سمجھتا ہے۔
بھارت کو اگر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے تو صحیح رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز سے بھاگنے کے بعد بھارتی اشرافیہ کا خیال تھا کہ وہ ڈرا دھمکا کر پاکستان کو مذاکرات کی بھیک پر مجبور کر دے گی اور من مانے نتائج حاصل کر لے گی لیکن پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے مکار اور عیار دشمن کی چال میں آئے بغیر اسے ایسا پیغام دیا ہے کہ اسے خاموشی اور پسپائی اختیار کرنے میں ہی عافیت محسوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت بننے کے بعد پاکستان اور پاکستانی اب بکاؤ مال نہیں رہے کہ کوئی بھی انہیں اپنا زر خرید غلام سمجھ بیٹھے اور ان کا سودا کرتا پھرے، مسلم لیگ کی قیادت نے پاکستان کو ایک بار پھر آزاد، خود مختیار اور غیرت مند قوم اور ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.