وزیر مملکت قومی صحت سائرہ تارڑ کی امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی اور خصوصی نمائندہ پاکستان و افغانستان سے ملاقاتیں، صحت کے اہم شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
مربوط مہموں سے پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے ، حکومت جلد پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ بارے پر امیدہے ، سائرہ افضل تارڑ کی گفتگو ، ڈان فیلڈمین کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی یقین دہانی
بدھ 9 ستمبر 2015 23:10
اسلام آ باد/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوا ٓرڈینشن سائرہ افضل تارڑ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی ایوریل ہینس کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی تھے۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں اطراف نے صحت کے شعبہ میں پاک امریکہ دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا اور صحت کے اہم شعبوں میں تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سائرہ افضل تارڑ نے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائیزر ہینس کو بتایا کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ کو بڑی ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے سماجی شعبہ میں امریکی معاونت اور تعاون پر امریکہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر امریکی نیشنل سکیورٹی کے ڈپٹی ایڈوائرز نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی کے لیے تعاون اور اشتراک کارمزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.