ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے‘ گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات میں ترقی نہیں ہوئی‘ خطے کے دیگر ملک برآمدات کے حوالے سے پاکستان سے آگے ہیں‘ برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں‘ محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں‘ مشکلات کے حل کے لئے وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی برآمدات اور آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا
وزیراعظم نواز شریف کا ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمد کنندگان سے خطاب
جمعہ 11 ستمبر 2015 12:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے‘ گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات میں ترقی نہیں ہوئی‘ خطے کے دیگر ملک برآمدات کے حوالے سے پاکستان سے آگے ہیں‘ برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں‘ محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں‘ مشکلات کے حل کے لئے وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی برآمدات اور آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔
وہ جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمد کنندگان سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘ وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا پاکستانی برآمدات کے معیار اور مسابقت کے لئے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان کی برآمدات اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے‘ ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی خطے کے دیگر ملک برآمدات کے حوالے سے پاکستان سے آگے ہیں برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں ہماری خواہش ہے کہ تاجروں کے ساتھ ایسی نشستیں آئندہ بھی ہوں انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے نتیجہ خیز نشستیں ہونی چاہئیں۔ زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں۔ مشکلات کے حل کے لئے وسائل کی ضرورت ہے وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.