سعودی عرب کرین حادثہ میں کوئی پاکستانی شہید نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ
ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہونے والی شہادتوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں تاہم 22 پاکستانی حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں جنہیں تین مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،پاکستانی ہائی کمیشن مسلسل سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہونے والے کرین حادثے میں کسی پاکستانی حجاج کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی پاکستانی حجاج شہید نہیں ہوا تاہم 22 پاکستانی حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں جنہیں مکہ کے تین مختلف ہسپتالوں میں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 25 پاکستانی ایسے ہیں جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں،انہیں مرم پٹی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے سعودی کرین حادثہ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے کنٹرول سیل قائم کیا ہے جس کا نمبر 00966580734001 اور 00996504517632 ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن بھی مسلسل سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور معلومات حاصل کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.