پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ساف کپ میں شرکت یقینی بنا لی
بدھ 16 ستمبر 2015 20:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ساف کپ میں شرکت یقینی بنا لی ہے جہاں اسے گروپ اے میں روایتی حریف اور میزبان ہندوستان، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا۔ بھارتی ریاست کیرالا میں ہونے والا ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے تین جنوری تک کھیلا جائے گااور پاکستان افتتاحی روز ہی تری وندرم اسٹیڈیم میں روایتی حریف ہندوستان کا سامنا کرے گا۔
شاہین 25 دسمبرکو گروپ اے میں نیپال کا سامنا کریں گے اور اس کے دو روز بعد اپنے آخری میچ میں سری لنکا سے نبرد آزما ہوں گے۔(جاری ہے)
پاکستان ایونٹ میں نسبتاً آسان گروپ میں جگہ پانے پرخو دکو خوش قسمت شمار کرسکتی ہے جہاں گروپ بی افغانستان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش جیسی مشکل ٹیموں پر مشتمل ہے۔گروپ بی کی یہ چاروں ٹیمیں ساف کپ کے ساتھ 2018 کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی شریک ہیں جہاں یہ ایشیا کی نامور اور بڑی ٹیموں کے خلاف قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔
ان میں سے جاپان، آسٹریلیا، قطر اور چین جیسی ٹیموں کے خلاف میچوں میں جنوبی ایشیا کی ان کمزور ٹیموں کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے نتیجے میں بتدریج حاصل ہونے والے تجربے سے ان کی کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آئے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.