بلدیاتی الیکشن ،جھڈو کے شہریوں کی بھرپور دلچسپی ،ٹاؤن کمیٹی کے 11وارڈوں کیلئے 155امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم جمع

جمعرات 17 ستمبر 2015 22:56

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن میں جھڈو کے شہریوں کی بھرپور دلچسپی ، جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے گیارہ وارڈوں کے لئے ایک سو پچپن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم جمع ، جھڈو میں بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچی ہوئی ہے ، ایم کیو ایم ،پاکستان پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن ، فنکشنل لیگ، عوامی تحریک ، شہید بھٹو کے علاوہ ، قائم خانی برادری ، ناگوری برادری ، پنجابی اتحاد و دیگر سیاسی سماجی اور برادری تنظیموں کی جانب سے بھی سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، ٹاؤن کمیٹی آفس جھڈو میں عوام کا خوب رش لگا رہا ، جبکہ الیکشن کمیشن کی پالیسیوں کی نفی کرتے ہوئے امیدواروں نے نامزدگی فارم کو کافی دشوار قرار دیا ،امیدواروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عین وقت پر پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرنا کہاں کا قانون ہے ، امیدوار اسلم قائم خانی ، حاجی نثار ، ندیم نواب ، میر نثار ، اسلم حمید ، شکیل یاسین ، جاوید واحد،فضل میمن و دیگر نے صھافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، امیدواروں نے کہا کہ عوام کے دل ودماغ میں بات بھی گردش کررہی ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے لیکن ہمارا سب کا یہ مطالبہ ہے کہ بلدیات الیکشن ضرور کروائے جائیں کیونکہ یہ اب انتہائی ضروری ہے ، امیدوراوں نے کہا کہ ہم کامیاب ہوکر جھڈو کی بگڑی ہوئی صورتحال کو سنواریں گے۔