سپریم کورٹ کی تفریح گاہوں، عوامی مقامات اور ہوٹلوں پر سرعام شیشہ سینٹرز کے قیام کیخلاف کارروائی کی ہدایت
جمعہ 18 ستمبر 2015 22:40
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے شاہراہوں وتفریح گاہوں سمیت عوامی مقامات اور ہوٹلوں پر سرعام شیشہ سینٹرز کے قیام کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبائی حکومتوں کوان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ صوبے شیشہ سنٹروں کیخلاف موثرکارروائی کرکے آئندہ سماعت پرعدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
جمعہ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کیخلاف مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کاکہناتھاکہ عوامی جگہوں،تفریحی مقامات اور ہوٹلوں پر کھلے عام شیشے کا استعمال کیا جارہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں،کراچی میں بھی کھلے عام شیشہ سینٹرز چلائے جارہے ہیں، شیشے میں خوشبو ڈال کر نوجوان نسل کو ورغلاکربتایا جاتا ہے کہ شیشے میں مضر صحت چیز نہیں ہوتی جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.