وزیراعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر بجلی کی لوڈشیدنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:37

وزیراعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر بجلی کی لوڈشیدنگ نہ کرنے کا حکم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر بجلی کی لوڈشیدنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عید کے تینوں روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت بجلی و پانی کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عید کے تینوں روز 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کیلئے بجلی کی طلب و رسد کا شیڈول فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزارت بجلی و پانی کی جانب سے اضافی تیل کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔