اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 ستمبر 2015 10:43

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہو چکا ہے، اجلاس میں ملک کی امن و امان اور سلامتی کی صورتحال سمیت سانحہ پشاور کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد پر غور کیا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، ڈی جی ملٹری آپریشن سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں .

اجلاس میں سانحہ پشاور سے متعلق ملنے والے شواہد کو افغانستان کے ساتھ شئیر کرنے اور افغان بارڈر مینیجمنٹ کے لیے آئندہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جا رہا ہے. جبکہ انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے. اجلاس میں پاکستان پر حملوں میں افغانستان کی زمین کا استعمال روکنے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا.