پنجاب اور سندھ کی عوام کرپٹ حکمرانوں کااحتساب چاہتے ہیں ،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا، اس لئے سارے کام رینجرز انجام دے رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ، سانحہ بڈھ بیر کے شہداء کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہونے کا دکھ ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 22 ستمبر 2015 22:19
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب اور سندھ کی عوام کرپٹ حکمرانوں کااحتساب چاہتے ہیں ،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا اس لئے سارے کام رینجرز انجام دے رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اورعوام کے حوصلے بلند ہیں،بڈھ بیر کے شہداء کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہونے کا دکھ ہے۔
وہ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام نہیں لانا چاہتے ،نوازشریف سمجھتے ہیں کہ فلائی اوور بنا کر تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بہترین نظام لائیں گے کہ خیبر پختونخواہ کے ہسپتال مثال بن جائیں گے،پولیس کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ،ہم اختیارات کو نیچے تک لے کر جائیں گیانہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی عوام اب احتساب چاہتے ہیں ،دونوں صوبوں میں کرپشن کیخلاف رینجر ز سے مدد مانگی جارہی ہے جبکہ کے پی کے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کسی سے مدد نہیں مانگی گئی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.