لاڑکانہ ،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 11 ملزمان کو عمر قید اور 50، 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی

منگل 29 ستمبر 2015 22:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) لاڑکانہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 11 ملزمان کو عمر قید اور 50، 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی، ضمانت کے بعد شنوانی پر آنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 26 فروری 2010 پر باڈہ تھانہ کے حدود میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہکار عباس علی سولنگی شہید ہوگیا تھا جس کے بعد ایسے واقعے کا مقدمہ ایس آئی پی بشیر احمد ملاح کی مدعیت میں ملزمان عبدالعزیز ڈہوٹ، رستم جھتیال، لیاقت کوسو سمیت 11 ملزمان پر درج پر کیا گیا تھا جس کی شنوائی گذشتہ دن انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر 11 ملزمان کو عمر قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ متعلقہ مقدمے میں 11 ملزمان میں سے ایک ملزم علی نواز کوسو پہلے سے جیل میں ہے جبکہ 6 ملزم عبدالعزیز ڈہوٹ، رستم جھتیال، لیاقت کوسو، عابد ڈہوٹ، دہنی بخش کوسو، احمد بخش ڈہوٹ ضمانت پر آزاد تھے جو کہ شنوائی پر آئے ہوئے تھے جہاں عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے بعد ان 6 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے اسی مقدمے میں ملزم اکبر کوسو، غلام رسول کوسو، غلام شبیر کوسو اور انور علی کوسو روپوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :