پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب احمد صدیقی کراچی

منگل 29 ستمبر 2015 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ان کے دفتر میں عالمی ادارہ صحت کے انسداد پولیو کے ٹیکنکل گروپ کے چیئرمین جین مارک اور ٹیم کے دیگر ارکان نے ملاقات کی، عالمی اداروہ صحت کے ریجنل ٹیم لیڈر ڈاکڑ کرسٹو فر مہر گیٹس فاؤ نڈیشن کے پاکستان کے نمائندے ،ڈاکڑ الطاف بوسن وزیراعلی سندھ کے نمائندے برائے انسداد پولیو احمد شیخ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمائندے عثمان چاچڑ بھی مو جو د تھے۔

کمشنر کراچی نے عالمی ادارہ صحت اورگیٹس فاؤنڈیشن کی انسداد پولیو کے لئے کو ششوں کو سراہا ۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے حکومت کی جانب سے انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی جدوجہد سے آگا ہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کی کوششیں جلد بارآور ہوں گی۔

(جاری ہے)

اور جلد پاکستان بھی پولیو سے پاک ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ دشواریاں ضرور ہیں تاہم یہ ناممکن نہیں ہے۔حکومت نے اس سلسلہ میں ترجیحٰی اورعملی اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو مر بو ط بنانے کے لئے ایک جائزہ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ جو علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں کے تعاون سے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہد ف حا صل کر نے کے لئے مر بو ط کوششٰیں کر رہی ہے دشواریوں کے باوجود کمیٹی کو ان کوششوں میں مثبت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی سر براہی میں قا ئم کی جانے والی کمیٹی میں سیکریٹری صحت حکومت سندھ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس شامل ہیں ۔حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیوکے لئے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے گاہے بہ گاہے اجلاس منعقد کیا جا تا ہے ،انسداد پولیو مہم میں عالمی ادارہ صحت و یونیسف کے نمائندے محکمہ صحت کے افسران اور انسداد پولیو مہم کے لئے متعین ہیلتھ افسران ،ڈاکٹرز اور رضاکار سب کی کوششٰں شامل ہیں ۔امید ہے جلد رہ جانے والے بچوں سمیت تمام بچوں کو قطرے پلانے کی کوششیں بار آور ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :