سری لنکا فاسٹ باؤلر شمندا ارنگا فٹنس کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز سے باہر
جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:48
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شمندا ارنگا فٹنس مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔ شمندا ارنگا بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہونا پڑا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ کمر کی تکلیف سے نجات کیلئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے تھے تاہم اس دوران وہ گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
سری لنکن چیف سلیکٹر کپیلا وجے گوناوردنے کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے شمندا ارنگا گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا، اس لئے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 اکتوبر سے گال میں شروع ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یوسی چیئرمین وجیہ الحسن کا شاہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.