لاہور، این اے 122کاضمنی الیکشن ،مسلم لیگ(ن) کا بھرپور طاقت کا مظاہرہ ، حمزہ شہباز کی قیادت میں (ن) لیگ کی پریس کلب سے اچھرہ تک ریلی، بڑی تعدا د میں کارکنان کی شرکت،بھرپور نعرے بازی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8اکتوبر۔2015ء) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن) نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ،(ن) لیگ کے سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پریس کلب سے شروع ہونے والی ریلی اچھرہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نجی کارکنان ،موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں ،ریلی میں شریک شرکاء نے (ن)لیگ کی قیادت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا، ریلی کا جگہ جگہ پر شانداز استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 11اکتوبر کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے لاہور میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اور ایک شاندار ریلی نکالی، ریلی کی قیادت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کی۔(جاری ہے)
ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی جو قلعہ گجر سنگھ ، شملہ پہاڑ، علامہ اقبال روڈ اور دیگر راستوں سے ہوتی ہوئی اچھرہ کے مقام پر جا کر اختتام پذیر ہو گئی۔
ریلی کے اختتام پر شانداز آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لیگی کارکن، سینکڑوں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں۔ ریلی جہاں سے بھی گزرتی اس کا شانداز استقبال کیا جاتا جبکہ ریلی کے دوران لیگی کارکنوں کا جوش بھی دیدنی تھا، ریلی کے دوران کارکن نون لیگی قیادت کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے۔ ریلی کے اختتام پر حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں ایک طرف جذبہ اور دوسری طرف قبضہ ہے اور ضمنی انتخابات میں جیت جذبے کی ہو گی اور 11اکتوبر کو شیر ہی جیتے گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، موجودہ حکومت کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ شیر کو نہ چھیڑیں ورنہ شیر انہیں نہیں چھوڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.