جمہوریت پسند لوگ ہیں،جمہوریت کی خاطراگرقربانی کی ضرورت پڑی توبھی دینگے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

پشتون قوم کیخلاف منفی اقدامات اورنسلی فساد برپاکرنے کی اجازت کسی کونہیں دینگے کوئی ہمارے قومی وسائل اور ہماری روایت کو نقصان پنچانے کی ہمت نہیں کرسکتا، اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے لورالائی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے کراچی آپریشن کوعوام بالخصوص پشتونوں کی جان ومال کے تحفظ تک جاری رکھاجائے، پارٹی رہنماؤں کا جلسے عام سے خطاب

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:04

چمن /لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہے اورجمہوریت کی خاطراگرقربانی کی ضرورت پڑی توبھی دینگے پشتون قوم کیخلاف منفی اقدامات اورنسلی فساد برپاکرنے کی اجازت کسی کونہیں دینگے پشتون قوم یہاں صدیوں سے آباد ہے اپنے ذاتی تشہیر کیلئے کسی کویہ حق نہیں دے سکتے کہ وہ پشتون قوم کومہاجرکہے پاکستان کی حفاظت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں بھی پشتونوں نے دی ہے مگرآج ملک اور کشمیر میں پشتونوں کے خلاف بعض قوتیں سرگرم عمل ہیں جب تک ایک پشتون بھی زندہ ہے کوئی ہمارے قومی وسائل اور ہماری روایت کو نقصان پنچانے کی ہمت نہیں کرسکتا اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے لورالائی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے کراچی آپریشن کوعوام بالخصوص پشتونوں کی جان ومال کے تحفظ تک جاری رکھاجائے ان خیالات کااظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدرورکن قومی اسمبلی عبدالقہارخان ودان،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وصوبائی وزیرپی اینڈ ڈی ڈاکٹرحامدخان اچکزئی،صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے چمن 7اکتوبرکے شہداء کی یاد میں جلسے عام سے خطاب جبکہ مرکز ی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی مشیر عبیدالله جان بابت ،ضلعی سیکرٹری اختر شاہ کدیزئی لالہ ، داد خان علیزئی ، دوست محمد لونی ، عبدالسلام ناصر ، عبدالمالک افغان ، بہادر خان ترین ، یونس خان نوروزئی ، امیرعثمان خان ، محمد داؤد کبزئی، عبدالعلی عرف لالئی نے لورالائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاعلاوہ ازیں مقررین نے کہا کہ اب بھی شہیدوں کی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ ہے اس لئے کہ ان شہیدوں نے جمہوریت اور اپنے قوم کے خاطر اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا تھا اور اگر جمہوریت کی خاطر آئندہ بھی قربانی کی ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مقررین نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہے اور اس وقت تک آپریشن کو ختم نہ کیا جائے جب تک کراچی کے عوام خاص کر پشتونوں کے جان و مال کی حفاظت مکمل طور پر یقینی نہ ہوجائے بلوچستان میں کوئی بھی مہاجر نہیں پشتون صدیوں سے بلوچستان میں آباد کچھ مخالف لوگ اپنے تشہیر کیلئے پشتون قوم کو مہاجر کہتے ہیں لیکن اس کے برعکس پشتونوں نے سب سے ذیادہ قربانیاں دیں ہے پاکستان کی حفاظت کیلئے اور سب پشتون پاکستانی ہے کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے پشتونوں کو مہاجر کہے اور ہم وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہے کہ جلد از جلد مردم شماری کے احکامات جاری کریں اور بلوچستان میں پشتونوں کو برابری کے بنیاد پر اپنے حقوق دئیے جائیں مقررین نے مزید کہا کہ ہم نے ضلع قلعہ عبد اللہ کے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ آفس کا قیام اور گیس کے منظوری کے کام آخری مراحل میں ہے اور اس پر کام جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں چمن سول ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کے کام اخری مراحل میں اور ضلع قلعہ عبد اللہ کیلئے 100 چھوٹے اور بڑے ڈیم، 40سے زیادہ سکول اور 60سے زیادہ شمسی ٹیوب ویل مکمل ہوچکے ہے یا آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے کے آخر میں شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کا بھی کی گئی دریں اثناء لورالائی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکز ی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی مشیر عبیدالله جان بابت ،ضلعی سیکرٹری اختر شاہ کدیزئی لالہ ، داد خان علیزئی ، دوست محمد لونی ، عبدالسلام ناصر ، عبدالمالک افغان ، بہادر خان ترین ، یونس خان نوروزئی ، امیرعثمان خان ، محمد داؤد کبزئی، عبدالعلی عرف لالئی نے لورالائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 7اکتوبر اور 11اکتوبر کے پشتون شہیدؤں نے جمہوریت برابری اور انصاف کی بلادستی کے لئے جام شہادت نوش کیا اور استعمار اور جمہوریت دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے ۔

جب تک ایک پشتون بھی زندہ ہے کوئی ہمارے قومی وسائل اور ہماری روایت کو نقصان پنچانے کی ہمت نہیں کرسکتا عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری کاکردگی سے مطمین ہیں ۔ انہوں نے کہا آج بھی ملک اور کشمیر میں پشتونوں کے خلاف بعض قوتیں سرگرم عمل ہیں ۔ ہم ہر گز کسی کو بھی پشتونوں کے خلاف منفی اقدامات اور تعصب نسلی فسادات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے مقررین نے کہا کہ بلوچ قبضہ گیر پشتون علاقوں پر قبضے کرنے اور پشتون وسائل کو لوٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتے نہ ہم کسی کو ایسا کرنے دیں گے ۔

مقررین نے کہا کہ پشتونخوا ء میپ کی شٹرڈؤن ہڑ تالوں اور اکابرین کی قربنیوں کی بدولت آ ج پاکستان بھر میں اور کشمیر میں پشتون محفوظ ہیں ۔ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے لورالائی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ گورنر بلوچستان نے لورالائی کیلئے 6 کروڑور روپے مختلف ترقیاتی اسکیمات کے لئے منظور کئے ہیں ۔ پشتونخواء بلڈ بینک اور ایمبولنس فراہم کی گئی ہیں اور پشتونوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا گیا ہے ۔

صحت ، تعلیم اور زراعت کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ اور میرٹ اور این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ۔ آج صوبے میں برابری کی بنا پر حکومت قائم ہے ۔ اور یہ سب 7اکتوبر اور 11اکتوبر کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت اور مرہون ملت ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی شہر میں اصلاحات کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ہم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں اور ہر قسم کے احتساب کیلئے تیار ہیں ۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھر شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عہدکیا کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پنچائیں گے اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کریں گے ۔