گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ساکنان شہر کا عالمی مشاعرہ انتہائی کامیاب رہا،گورنر سندھ
مشاعرہ کراچی کی ثقافت ہے ،عالمی مشاعرہ کراچی کے عوام کیلئے لازم وملزوم ہو چکا ہے، عوام سال بھراس عالمی مشاعرہ کا انتظار کرتے ہیں
پیر 12 اکتوبر 2015 21:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ساکنان شہر کا عالمی مشاعرہ انتہائی کامیاب رہا، رات بھر اور صبح تک کراچی کے شہریوں نے بیرون مما لک اور پاکستان کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے شعراء کو سنا اور عوام نے شعرو سخن کی اس محفل میں نہ صرف بھر پور شرکت کی بلکہ علی الصبح تک کثیر تعداد میں موجود رہے،مشاعرہ کراچی کی ثقافت ہے اور عالمی مشاعرہ کراچی کے عوام کے لئے لازم وملزوم ہو چکا ہے، عوام سال بھراس عالمی مشاعرہ کا انتظار کرتے ہیں ، ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی اس پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کے لئے ایک علمی وادبی تقریب آرگنائز کرتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام گورنرہاؤس میں ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور بیرون ممالک و کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں سے تشریف لائے ہوئے شعراء کرام کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 سال سے یہ مشاعرہ ہو رہا ہے اور اس سال بھی یہ روایت قائم رہی ،باہر سے آئے ہوئے تمام شعراء کرام کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ کامیاب پروگرام تھا لوگوں نے بہت پسند کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن چل رہا ہے ایسے حا لات میں کھیلوں کی سرگرمیاں و ادبی و سماجی تقاریب نہایت اہمیت کی حامل ہیں لہٰذاانہیں جاری رہنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ادب کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کی واپسی باعث افتخار ہے، اچھے کلام اور ادب کو لوگ پسند کرتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.