لندن : برطانوی پولیس مسلمانوں‌کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم الگ سے رجسٹرڈ کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 17:07

لندن : برطانوی پولیس مسلمانوں‌کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم الگ سے رجسٹرڈ ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : برطانوی پولیس مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم الگ سے رجسٹرڈ کرے گی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتےہوئے جرائم کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ برطانوی حکومت نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور مساجد سمیت دیگر مقامات کی سکیورٹی کے لیے فنڈنگ کو بھی دوگنا کر دیا ہے. اس اقدام کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف مسلمانوں کیخلاف جاری جرائم میں کمی ہوگی، بلکہ مسلمان اپنے آپ کو زیادہ محفوظ تصور کریں گے.

متعلقہ عنوان :