اسرائیل،بس پر حملے سمیت تشدد کے واقعات میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ، متعدد زخمی
یروشلم میں بس میں 2 افراد نے فائرنگ کی اور مسافروں پر چاقو سے حملہ کیا، واقعے میں 16 زخمی ہوئے ،8 کی حالت تشویش ناک ہے،پولیس نے حملہ آوروں کو گولی مار دی
منگل 13 اکتوبر 2015 19:16
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) اسرائیل میں ایک بس پر حملے سمیت تشدد کے واقعات میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یروشلم اور وسطی اسرائیل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بس پر حملے سمیت تشدد کے واقعات میں کم از کم تین اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیل کی ایمبولنس سروس کے مطابق یروشلم میں ایک بس میں 2 افراد نے فائرنگ کی اور مسافروں پر چاقو سے حملہ کیا۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے8 کی حالت تشویش ناک ہے۔اس کے علاوہ یروشلم کے ایک بس سٹینڈ پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی ہے۔ اس حملے میں میں 3 افراد زخمی جبکہ شمالی اسرائیل کے علاقے رانانا میں 2 افراد زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
بس پر حملے کے فوری بعد پولیس نے حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔تل ابیب کے شمالی میں واقع علاقے رعنانا میں ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی شخص پر چاقو سے حملہ کیا جس میں اسرائیلی شہری معمولی زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور کو پکڑ لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق قریب سے گزرنے والے افراد نے اس پر تشدد بھی کیا۔
رعنانا ہی میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ایک شخص نے ایک اسرائیلی خاتون پر چاقو سے حملہ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔تشدد کی حالیہ لہر گذشتہ ماہ شروع ہوئی تھی اور اس میں سب سے زیادہ جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس اور اس اطراف میں میں ہوئی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.