یکم محرم الحرام کو صرف کراچی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،وزیر تعلیم سندھ

بدھ 14 اکتوبر 2015 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیرتعلیم واطلاعات نثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام کو صرف کراچی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور تعلیمی اداروں کے علاوہ کسی بھی محکمہ میں تعطیل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو صرف کراچی میں تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر تمام محکمے و ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اس لئے دیگر تمام محکموں و اداروں کے ملازمین یکم محرم کو اپنے دفتروں میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔