کراچی،سندھ بورڈ اآف ٹیکنکل ایجوکیشن کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال دوئم کا امتحانی پرچہ بدھ کے روز آؤٹ ہوگیا

بورڈ انتظامیہ نے نااہلی اور بد انتظامی کا ملبہ امتحانی مراکز پر ڈال دیا

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء ) سندھ بورڈ اآف ٹیکنکل ایجوکیشن کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال دوئم کا امتحانی پرچہ بدھ کے روز آؤٹ ہوگیا ۔بورڈ انتظامیہ نے نااہلی اور بد انتظامی کا ملبہ امتحانی مراکز پر ڈال دیا۔ سندھ بورڈ اآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال دوئم کا سالانہ امتحانات کا پرچہ دو گھنٹے قبل ہی طلبا کے ہاتھ لگ گیا۔

بورڈ کی جانب سے آج اسلامیات، مطالعہ پاکستان اور غیر مسلم طلبا کا اخلاقیات کا ہونے والا پرچہ 2 بجے شروع ہونا تھا لیکن پرچہ 12 بجے ہی طلبا کے پاس پہنچ گیا۔میڈیا پر پرچہ کے حوالے سے چلنے وا لی خبر پرچیئرمین بورڈ فصیح الدین نے پرچہ اآوٹ ہونے کے معاملے پر میٹنگ بلالی میٹنگ میں ناظم امتحانات اور سیکریٹری بورڈ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات سے پرچہ آؤٹ ہونے سے متعلق دریافت کیا گیا۔

ناظم امتحانات ظہیر الدین خان کا کہنا تھا کہ پرچہ آوٹ نہیں ہوا ہے، اگر پرچہ آوٹ ہوتا تو رات میں نکلتا، دو گھنٹے قبل پرپرچہ آوٹ نہیں ہوتا ہے۔زرائع کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پرچہ آنے کے باوجود بورڈ انتظامیہ نے پرچے نہ تو تبدیل کیا اور نہ ہی یا ملتوی کرنے کے بجائے مقررہ وقت پر لیا گیاہے۔ واضح رہے کہ ظہیر الدین خان شعبہ سیکریسی کے انچارج کے ساتھ ساتھ ان کا ناظم امتحانات کاا ضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :