Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ مل کر فلم بنائیں‌گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 16:24

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اکتوبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھارتی فلمساز راکیش اوپدھیاکے ساتھ مل کر فلم بنائیں گی. تفصیلات کے مطابق کھلاڑی 786، دی شوقینز اورسردارجی جیسی کئی مقبول فلموں کے پروڈیوسر راکیش اوپدھیااس سلسلے میں مختصر دورے پر پاکستان میں موجود ہیں . انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران گزشتہ دنوں بنی گالا میں ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔اس موقع پر جہاں راکیش اوپدھیا نے ریحام خان کے ساتھ اپنی مشترکہ فلم کی کہانی، لوکیشن اورکاسٹ سے متعلق گفتگوکی، بھارتی فلمساز نے پاکستان میں بھارتی فلموں اورانٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستان کی معیاری فلموں کی رسائی میں اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

(جاری ہے)

راکیش اوپدھیا نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنے ساتھی معروف موسیقار و گلوکار ہمیش رشمیا کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فلمسازی کے حوالے سے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ کو وہ خود اور پاکستان میں موجود اپنے ایک دوست بابرشیخ کی مدد سے پروڈیوس کریں گے.انہوں نے کپتان کی اہلیہ ریحام خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ملاقات بہت ہی تسلی بخش رہی ہے اوراس لیے ہم بہت جلداپنے پراجیکٹ پرکام شروع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت پراجیکٹ سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں.

مگراتناضرور کہہ سکتاہوں کہ یہ بین الاقوامی معیار کاایک منفردپراجیکٹ ہوگاجو فلم بینوں سمیت سب کے لیے ایک شاہکار ہو گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات