وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے: اینکر پرسن غریدہ فاروقی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:45

وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات میں اہداف حاصل ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) معروف اینکر پرسن اور تجزیہ نگار غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن اور تجزیہ نگار غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر بارک اوبامہ کے مابین ملاقات کے حوالے سے پاکستانی کی اعلی قیادت کی جانب سے کئی اہداف مقرر کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان اہداف میں سب سے اہم معاملہ مسئلہ کشمیر کا تھا۔ ہدف مقرر کیا گیا تھا کہ بارک اوبامہ کے ذریعے بھارت پر اس مسٰئلے حل کیلئے زور دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے بھی معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھارت کے منفی رویے اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے معاملے کو اٹھانے کے اہداف مقرر کیے گئے تھے تاہم وزیراعظم نواز شریف بارک اوبامہ سے ملاقات کے دوران ان تمام اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :