امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد شخص پولیس کیپٹن بن گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 21:50

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد شخص پولیس کیپٹن بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد شخص پولیس کیپٹن کے عہدے تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

وحید نامی پاکستانی نژاد شخص نیویارک پولیس کا حصہ ہیں۔ کیپٹن وحید گزشتہ 10 برس سے نیویارک پولیس کا حصہ ہیں اور اپنی بہترین کارگردگی کے باعث کیپٹن کے عہدے تک پہنچ گئے ہیں۔ کیپٹن وحید اس عہدے تک اتنی جلدی پہنچنے والے پہلے پولیس والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :