فکر اقبال سے دوری کا نتیجہ داعش اور طالبان جیسے گروہوں کا وجود ہے ، امت میں تنگ نظری کے باعث اقبال کے بعد کوئی فلسفی پیدا نہیں ہوا، اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں امریکہ سے گدائی کی بجائے خود انحصاری پر عمل کریں
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم نقوی کا فکر اقبال سیمینا رسے خطاب ش
پیر 9 نومبر 2015 21:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ علامہ محمداقبال کی شاعری اور فکر اقبال کو فروغ دے کر داعش جیسی انتہا پسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن ہے،فکر اقبال سے دوری کا نتیجہ داعش اور طالبان جیسے گروہوں کا وجود ہے ، امت میں تنگ نظری کے باعث اقبال کے بعد کوئی فلسفی پیدا نہیں ہوا، اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں امریکہ سے گدائی کی بجائے خود انحصاری پر عمل کریں ۔
وہ پیر کو جے یو پی داتا گنج بخش ٹاون کے زیر اہتمام شاعر مشرق مفکر پاکستان کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد ہ فکر اقبال سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔(جاری ہے)
مگر افسوس کہ حکمرانوں کو یہ نظر نہیں آرہااور وہ پاکستان میں اس ناسورکی موجودگی سے ہی انکاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے بعد امت مسلمہ میں کوئی فلسفی پیدا نہیں ہوا، جس کی وجہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان ہے۔
اور اسی فکر کا نتیجہ داعش، طالبان اور لشکر جھنگوی جیسی انتہا پسند دہشت گرد گروہوں کا وجود ہے ، جنہو ں نے اسلام کو بدنام کیا اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مغربی میڈیا انہیں مسلمان بنا کر پیش کرتا ہے۔ اور صوفیا کی پرامن تعلیمات کو غلط رنگ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری عشق مصطفی، محبت اہل بیت ، اتحاد امت اور فلسفہ خودی سے لبریز ہے، جس پر عمل کرکے امت اپنا عالمی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال ایسا شاعر ہے جس نے امت کا وقار بلند کرنے کے لئے نظریہ خودی اور غیرت کا درس دیا۔ اب ضرورت ہے کہ حکمران غیرت ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلا کر گداگری کرنے کی بجائے خود انحصاری کی منصوبہ بندی کریں ، اپنے ذاتی تعیش کو چھوڑ کر سادگی کا مظاہرہ کریں تو انہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے نجات بھی حاصل ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو بھی فکر اقبال کا مطالعہ کرکے عوام کوسیاسی اور جمہوری حقوق دینے کے لئے اصلاحات نافذکرنی چاہیں۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.