ڈاکٹرخالدمحمودسومرو کے قتل کامعاملہ فوجی عدالت کو بھیجاجائے،جے یو آئی کاسینیٹ میں مطالبہ
وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرینگے معاملے کو فوجی عدالت میں بھیجیں،سینیٹرتاج حیدر کی یقین دہانی
پیر 9 نومبر 2015 22:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرخالدمحمودسومرو کے قتل کامعاملہ فوجی عدالت کو بھیجاجائے،جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرینگے کہ وہ اس معاملے کو فوجی عدالت میں بھیجیں۔
(جاری ہے)
پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے جے یوآئی کے سینیٹرمولاناعطاء الرحمان نے کہاکہ سندھ حکومت کو باربار یاددہانی کرانے کے باوجودڈاکٹرخالدمحمودسومرو کے کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی سندھ حکومت نے بہت سارے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں جن میں چوری کے بھی ہیں لیکن آج تک محمودسومروکے قتل کاکیس فوجی عدالت میں نہیں بھیجاگیا ہمارامطالبہ ہے کہ اس کیس کو فوری طورپر فوجی عدالت بھیجاجائے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے تاج حیدر کوہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں سندھ حکومت سے بات کریں جس پر سینیٹرتاج حیدرنے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے درخواست کرینگے کہ وہ اس کیس کو فوجی عدالت بھجوائیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.