فہمیدہ مرزا کی سندھ حکومت پر تنقید ، بدین میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر شدید احتجاج
ڈاکٹر عزرا اور نفیسہ شاہ کی فہمیدہ مرزا کے ساتھ جھڑپ
منگل 10 نومبر 2015 15:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن ڈاکٹر عزرا کے مابین ایوان کے اندر شدید جھڑپ ہوئی ہے اور ایک دوسرے پر شدید الزامات کی بارش کر دی ہے ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مجھے پیپلزپارٹی اور ڈاکٹر عزرا کے دکھ اور تکالیف اور درس کا احساس ہے لیکن حقائق منظر عام پر ضرور آئیں گے ۔
سابق سپیکر نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرانے اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر رہی تھیں ان کی تقریر جاری تھی کہ ڈاکٹر عزرا اور نفیسہ شاہ نے بلند آواز میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پر تنقید شروع کر دی جس پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں تقریر کے دوران خلل ڈالنے سے روکنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ خیرپور میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے ۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بدین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شدید دھاندلی کی گئی اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات بدین میں کرانے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ سندھ حکومت بھی اس دھاندلی میں ملوث ہے پارلیمنٹ اس دھاندلی اور کرپشن کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ بدین کے لوگ آر اوز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.