محکمہ تعلیم سندھ کا کارنامہ ، بلدیاتی انتخابات میں3 نابینا اور ایک سال قبل انتقال کرجانے والے 2 اساتذہ کو پریذائیڈنگ افسر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر نابینا پریذائیڈنگ افسران کو فوری تبدیل کرنے کا حکم

پیر 16 نومبر 2015 19:01

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء) محکمہ تعلیم سندھ کاکارنامہ ، بلدیاتی انتخابات میں3 نابینا اور ایک سال قبل انتقال کرجانے والے 2 اساتذہ کو پریذائیڈنگ افسر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر نابینا پریذائڈنگ افسران کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو محکمہ تعلیم سندھ نے 3نابینا اساتذہ کو پریذائڈنگ افسر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جبکہ ایک سال قبل انتقال کرجانے والے2اساتذہ کو بھی پریذائڈنگ افسر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بصارت سے محروم اخترعلی،شفیق احمد اور امان اﷲ جبکہ ایک سال قبل انتقال کرجانے والے پروفیسر ذوالفقارشیخ اور ادریس مہر کو پریذائڈنگ افسر مقررکیا گیا۔ دوسری طرف الیکشن کمشن نے میڈیا پر خبر نشر ہونے پر معاملے کا نوٹس لے لیا اور نابینا پریذائڈنگ افسران کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمشن کی طرف سے کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کے پاس متبادل پریذائڈنگ افسران موجود ہیں،لیاقت آباد میں کسی اور کو پریذائڈنگ افسربنایا جائے۔