بنگلور ٹیسٹ بارش کی نذر، بھارت کو 1.0 سے برتری حاصل
بدھ 18 نومبر 2015 18:50
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چار دن بارش کی نذر ہو گئے اور اسے پانچویں دن بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔ بھارت کی کرکٹ تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع تھا جب کوئی ٹیسٹ میچ چار دن بارش کی نذر رہا اور اسے بالآخر بے نتیجہ قرار دیا گیا۔
اس طرح بھارت کو تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا میچ 25 نومبر سے ناگپور میں کھیلا جانا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے ٹیسٹ میچ کے چار دن بارش کی نذر ہوجانے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میچ کی یہی اہمیت ہے کہ یہ اے بی ڈیویلیئرز کا 100 واں میچ تھا اور انھوں نے اس میں 80 سے زیادہ رنز بنائے۔(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی ٹویٹ کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجے امپائروں نے میدان کا آخری بار جائزہ لیا اور کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ اے بی ڈیویلیئرز کا 100 ٹیسٹ میچ تھا جس میں انھوں 85 رنز بنائییہ بارش جنوبی بھارت کے مشرقی ساحل پر طوفانی صورت حال کے نتیجے میں ہوتی رہی اور پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں اس کی وجہ سے بہت سے لوگ ہلاک بھی ہو گئے۔بنگلور میں صرف پہلے دن کا کھیل ہو سکا جس دن بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنائے لیکن پھر کوئی کھیل نہ ہو سکا۔بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 28 اور 45 رنز بنائے۔ موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.