اگر داعش کے حامی کھلے عام اسلام آباد کی سڑکوں پر اسلحہ لہرائیں گے، توحکومت کی گڈ گورنس پر سوالات اٹھائے جائیں گے، وزیر داخلہ اور دیگر حکام داعش کے بارے میں اپنی صفائیاں پیش کررہے ہیں

سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو ن کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 18 نومبر 2015 22:40

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء ) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ اگر داعش کے حامی کھلے عام اسلام آباد کی سڑکوں پر کھلے عام اسلحہ لہرائیں گے تو حکومت کی گڈ گورنس پر سوالات تو اٹھائے جائیں گے ،وزیر داخلہ اور دیگر حکام داعش کے بارے میں اپنی صفائیاں پیش کررہے ہیں تاہم گزشتہ دونوں اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے جامعہ حفصہ کے طلبہ و طالبا ت کے ساتھ نہ صرف کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی بلکہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کے خلاف نازیبا نعرے بھی لگائے حکومت نے انکے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ آئندہ ایسا نہ کیا جائے اس سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئی ایس پی آر کا حکومت کوگڈگورنس بہتر بنانے کا بیان درست اور سچ تھا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ضلعی دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلعی کنونیئر خرم شہزاد , انور کمال بلوچ , دیگر کارکنا ن نے شرکت کی , حافظ محبوب سہتو نے کہا کہ پنجاب بھر میں داعش کے حامی اور ہم خیال لوگ موجود ہیں وزارت داخلہ , وفاقی حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیمیں اور حکمران جماعت آپس میں اتحاد کرکے بلدیاتی الیکشن لڑرہے ہیں جگہ جگہ کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور شریف برادارن کے پینافیلکس آویزاں ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے حکومت دہشتگری کو ختم کرنے میں مخلص نہیں ہے محبوب سہتو نے فرانس میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دین اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنیکی گہری سازش کی کڑی ہے دین اسلام امن , محبت , سلامتی کا مذہب ہے اسلام میں دہشت گردی , انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے یہودیوں سے ڈالر لینے والے دین اسلام کو بدنام کررہے ہیں دہشتگردی پھیلانے اور معصوم انسانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے سنی تحریک کے سربراہ شہید سلیم قادری نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف صدا حق بلند کی اور خود بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے حافظ محبوب علی سہتو نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف , وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ داعش کے حامیوں کے خلاف فوری آپریشن شروع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :