لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس8.09پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5554.12 پر بندہو ا

جمعہ 20 نومبر 2015 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس8.09پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5554.12 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر80کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔13-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل55لاکھ81 ہزار 600حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے49لاکھ 59ہزار 500حصص ۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ1لاکھ79ہزارحصص۔ جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈکے1لاکھ 23ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت20.36روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.50روپے کم ہو گئی۔