وزیراعلیٰ کی دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو شاباش
بلدیاتی الیکشن میں پرامن پولنگ پر پولیس اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: شہبازشریف حکومت پنجاب کی سیاسی و انتظامی ٹیم اور وفاقی اداروں نے بلدیاتی الیکشن کی پرامن فضا کے لئے موثر اقدامات کئے: وزیراعلیٰ
جمعہ 20 نومبر 2015 22:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے 12 اضلاع میں پرامن ماحول میں شفاف انداز میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم‘ متعلقہ اداروں کی محنت و جانفشانی کے باعث پولنگ کا عمل پرامن رہا جس پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ و پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے پرامن فضا یقینی بنانے کیلئے شبانہ روز محنت کر کے موثر اقدامات اٹھائے اور بلاشبہ شاندار انتظامات کرنے کا کریڈٹ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں اور محکموں کے ساتھ وفاقی اداروں نے بھی سازگار ماحول میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرامن ماحول یقینی بنانے کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.