تمام ممالک ’داعش‘ کے خلاف متحد ہوں،اقوام متحدہ میں داعش کے خلاف قرار داد منظور
ہفتہ 21 نومبر 2015 23:20
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں تمام ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ شدت پسند گروہ ’داعش‘ کے خلاف متحد ہوں۔عالمی میڈیا کے مطابق پیرس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گرد حملوں کے تناظر میں منظور کی گئی اس قرارداد میں ’داعش‘ کے خلاف کارروائیوں کو دگنا کرنے کا کہا گیا ہے۔
فرانس کی طرف سے تیار کی گئی اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ ’داعش‘ کے خلاف جنگ میں تمام ضروری اقدامات کریں۔پیرس میں دہشت گردوں کے ایک گروہ نے مختلف مقامات پر حملے کر کے 130 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، ان حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔(جاری ہے)
پیرس حملوں سے قبل لبنان میں مہلک خودکش بم حملوں اور روس کے ایک مسافر طیارے کو بم سے تباہ کرنے کی ذمہ داری بھی’داعش‘ نے قبول کی تھی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ اس سے ’داعش‘ کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔رواں ہفتے بدھ کو پیرس کے نواح میں سینٹ ڈینس کے علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کی گئیکئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس کارروائی کے بعد تین مشتبہ دہشت گرد مارے گئے جن میں حکام کے مطابق پیرس حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود بھی شامل تھا۔ جب کہ پیرس حملوں کے بعد فرانس نے شام میں ’داعش‘ کے ٹھکانوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.