وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سروس کا افتتاح کر دیا

بدھ 25 نومبر 2015 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ڈی سی پی کی طرف سے سیاحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کیلئے ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سروس چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باقاعدہ افتتاح کیلئے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلی پنجاب نے ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سروس کا افتتاح کیا، اس موقع پر دیگر حکام بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

سیاحتی بس سروس کے ذریعے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کو آنیوالے سیاحوں سمیت لاہوری شہری بھی مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :