سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیخلاف آئی جی سندھ کی درخواست خارج کردی
فرد جرم عائد کرنے کے لئے مناسب مواد موجود نہیں ٗفاروق ایچ نائیک کے دلائل
جمعرات 26 نومبر 2015 21:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف آئی جی سندھ کی درخواست خارج کردی۔ جمعرات کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ سمیت 10 پولیس افسروں کی توہین عدالت پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پولیس افسران کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں تمام پولیس افسران نے ہائیکورٹ میں معافی نامے جمع کرائے جو مسترد کردیئے گئے ٗ2 دسمبرکو آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی پرفرد جرم عائد کردی جائے گی، ممکن ہے فرد جرم کے بعد آئی جی سمیت دیگرافسران معطل ہو جائیں گے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ 23 مئی کو عدالتی احاطہ میں جو کچھ ہوا پورے ملک نے دیکھا کہ عدالتی احاطہ کو سیل کرکے لوگوں کومارا گیا اورگاڑیاں توڑی گئیں، ایک ڈسپلن فورس کی جانب سے مارنا پیٹنا،توڑپھوڑکرنا سنجیدہ معاملہ ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، آپ معافیاں مانگتے رہیں، ممکن ہے کسی سطح پر قبول ہو جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.