لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس1.98پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5374.44 پربندہو ا

جمعرات 26 نومبر 2015 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس1.98پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5374.44 پربندہو ا۔ مجموعی طورپر79کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا14 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل 17لاکھ43ہزار 500حصص کا کاروبارہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈکے 14لاکھ 12ہزارحصص ۔ورلڈکال ٹیلیکام لمیٹڈ 1لاکھ حصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے 50ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت24.00 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت21.72روپے کم ہو گئی۔