صوبائی وزیر برقیات جھوٹ بولنا ترک کر کے بجلی بحران پر سچ کا سامنا کرے ،نواز لیگ نے سو دنوں میں 99دن بجلی بند کرنے اور ایک دن بجلی آن ہونے کا وعدہ پورا کردیا
پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 نومبر 2015 23:12
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر برقیات جھوٹ بولنا ترک کر کے بجلی بحران پر سچ کا سامنا کرے ۔نواز لیگ نے سو دنوں میں 99دن بجلی بند کرنے اور ایک دن بجلی آن ہونے کا وعدہ پورا کردیا ۔حفیظ الرحمن علاقائی اخبارات کو مالی مشکلات میں الجھا کر قوم کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں ۔
میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حاجی اکبر تابان اب ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں انہیں اپنی وزارت کی نا اہلی کو کھلے دل سے تسلیم کر تے ہوئے جھوٹ بولنے کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا یہ حال نہیں تھا جو اب ہے علاقے میں بد ترین لو ڈشیڈنگ نے نظام زندگی کو جام کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے جو سو دنوں کا ٹارگٹ دیا تھا وہ عوام نے بھگت لیا ہے ۔
کیونکہ سو دنوں میں سے 99روز بجلی کی بندش اور صرف ایک روز بجلی فراہم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اخبارات میں جوں جوں عوامی مسائل اجا گر ہورہے ہیں حفیظ الرحمن عوامی تنقید سے بچنے کیلئے علاقائی اخبارات کو مالی مشکلات میں الجھا کر عوام کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن علاقائی اخبارات کو بند کر کے اپنی من پسند تشریح کیلئے قومی اخبارات و میڈیا کو نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ جتنی تنقید میری حکومت پر کی گئی اگر اسکی نصف حفیظ الرحمن پر کی جائے تو وہ اخبارات کی ڈیکریشن بھی منسوخ کر ینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.