اسرائیل فلسطین کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے،امریکہ
جمعہ 27 نومبر 2015 14:48
بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ، جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تشدد قابو سے باہر ہونے کو ہے،امریکہ باہمی تناوٴ کم کرنے اور دو ریاستی نظرئے کے تحت مسائل کے حل کیلئے مسلسل اسرائیل اور فلسطین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، دونوں ممالک اس نکتے پر پہنچ چکے ہیں کہ مستقبل کی تعمیر کے لئے امن کی راہ کا تعین کریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے یہ بیان خطے کے دورے میں دونوں جانب کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد جاری کیا ہے۔جان کیری نے دورے کی تکمیل پر بوسٹن میں کہا کہ امریکہ باہمی تناوٴ کم کرنے اور دو ریاستی نظرئے کے تحت مسائل کے حل کے لئے مسلسل اسرائیل اور فلسطین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس نکتے پر پہنچ چکے ہیں کہ مستقبل کی تعمیر کے لئے امن کی راہ کا تعین کریں۔
منگل کو جان کیری نے یروشلم مٰیں وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر فلسطینی حملوں کو دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل یہ لڑائی اسلامی جنگووٴں سے لڑ رہا ہے اور اس جنگ کو تہذیب اور بربریت کے مابین لڑائی قرار دیا۔بعد میں، جان کیری نے مغربی کنارے میں فلسطینی رہنما محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔اسرائیل کا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد کی لہر کی وجہ مقدس شہر کے معاملے پر مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان کشیدگی ہے، جس کی اشتعال انگیزی مبینہ طور پر فلسطینیوں نے پھیلائی۔واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر سے ایک لہر چلی ہوئی ہے کہ فلسطینی چھریاں گونپ رہے ہیں، گولی مار رہے ہیں اور اپنی کاریں ٹکرا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک 19 اسرائیلی اور ایک امریکی طالب علم ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ کم ازکم 89 فلسطینی بھی شہید ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.