پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،میرے دورہ برطانیہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا،برطانیہ کیساتھ ایڈ کی بجائے تجارت چاہتے ہیں، برطانیہ تعلیمی اوردیگر متعدد شعبوں میں صوبہ پنجاب کی قابل قدر معاونت کر رہا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لارڈ نذیر احمدسے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 27 نومبر 2015 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ میرے دورہ برطانیہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا۔برطانیہ کیساتھ ایڈ کی بجائے ٹریڈ چاہتے ہیں اور تعلقات کو پائیدار اقتصادی روابط میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔ برطانیہ تعلیمی اوردیگر متعدد شعبوں میں صوبہ پنجاب کی قابل قدر معاونت کر رہا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اوورسیزپاکستانیز کمیشن کے قیام سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آیا ہے۔
اوورسیزپاکستانیز کمیشن دیارغیر میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے صوبے میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات کرکے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کراکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہماری عملی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر عوام کا اعتماد ہی ہمارے لئے سب سے بڑا سر ٹیفکیٹ ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے وزیراعلیٰ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.