عمران خان زبان سنبھال کر بات کریں‘ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کابیان
جمعہ 27 نومبر 2015 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو باعزت بری کر دیا ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ زبان سنبھال کر بات کریں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جن جھوٹے ریفرنسوں کے ذریعے بینظیر بھٹو شہید کو سیاسی طور پر بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور آصف علی زرداری کو آٹھ سال قید میں رکھا گیااور مسلسل 17سال تک محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی کردار کشی کی گئی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو باعزت بری کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری پر لگائے جانے والے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد اور محض سیاسی مہم جوئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ کیوں یاد نہیں؟ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جب عمرا ن خان کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے تو وہ اسے ذاتی معاملہ قرار دے کر راہِ فرار اختیار کر تے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.