اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ووٹرزکیلئے ہدایت نامہ جاری ،ووٹ ڈالنے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی قرار
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ووٹرزکیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا،ووٹ ڈالنے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیاگیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ووٹرزکے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اورنادرا کی رسید پرووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا بلکہ ووٹ ڈالنے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پرووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب ووٹ ڈالنے کی تفصیلات کے لیے ووٹر8300 پراپنے ووٹ اورپولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے جب کہ ووٹرگوگل میپ کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کی معلومات اورپتہ معلوم کرسکتا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ہرووٹر6 ووٹ کاسٹ کرے گا جہاں چیئرمین، وائس چیئرمین کے لیے ہلکا سبز،جنرل کونسلر کے لیے سفید اورخواتین کونسلرکے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپرہوگا جب کہ مزدور،کسان کے لیے خاکی، نوجوان کونسلر کے لیے ہلکا سرمئی اورغیرمسلم کے لیے پیلے رنگ بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.