زرداری کو سندھ کابینہ میں مداخلت یا ردوبدل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ،وہ سندھ کابینہ کو دبئی طلب کرکے اپنی صدارت میں اجلاس بھی نہیں کرسکتے
مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ ممتاز علی بھٹو کا بیان
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ زرداری کو سندھ کابینہ میں مداخلت یا ردوبدل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی وہ سندھ کابینہ کو دبئی طلب کرکے اپنی صدارت میں اجلاس کرسکتا ہے اور ایسے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دبئی یاترا کا پورہ خرچہ زرداری کو اپنی جیب سے کرنا چاہیے مگر ایسا نہیں ہوگا کیونکہ مفاہمتی ماحول میں وہ ابھی تک ملک کے صدر کے اختیارات استعمال کررہا ہے جبکہ اس کی صدارت آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی تھی کیونکہ یہ نہ دیانتدار، نہ ایماندار، خوش بخت اور نہ ہی تعلیم یافتہ ہے اس کے علاوہ اس کو حال ہی میں نیب نے کوٹیکنا والے سوئس مقدمے سے بری کرکے لوٹے ہوئے کربوں روپے معاف کردیئے یہ فیصلہ حقیقت میں انصاف پر قطعی طور پر مبنی نہیں ہے کیونکہ اس کے خلاف دستاویزات کے سچے نقول عدالتوں میں موجود تھے اور یہ بھی کسی سے نہیں بھولا کہ برطانیہ میں اس وقت کے پاکستانی سفیر واجد شمس الحسن نے سوئس عدالت سے دستاویزات کی گاڑیاں بھر کر گم کردیئے جن کا آج تک کسی نے تعاقب نہیں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.