سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس بحران شدت اختیار کرتاجارہاہے‘میاں مقصوداحمد
گھروں میں چولہے ٹھنڈے اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 30 نومبر 2015 18:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس بحران بھی شدت اختیار کرتاجارہاہے،گیس کاپریشرکم ہونے اور غیر اعلانیہ طویل بندش کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوناشروع گئے ہیں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف گیس بحران نے سراٹھانا شروع کردیا ہے تووہیں دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ ہے کہ کم ہونے کانام نہیں لے رہا۔
گیس کی کمیابی کے باعث ہائیڈرل پاور کی پیداوار بھی خاصی کم ہوگئی ہے جس سے بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس وقت شہروں میں 8اوردیہات میں12گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔پن بجلی کی پیداوار کم ہونے کے باوجود بجلی بنانے کے دیگر ذرائع سے استفادہ نہیں کیاگیا جوکہ تشویشناک امر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ14500میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار11000میگاواٹ ہے۔
طلب اور رسد میں3000میگاواٹ کافرق درحقیقت عوامی مشکلات میں مزید اضافے کاباعث ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ حکومت کوچاہئے کہ وہ سردی کے مزید بڑھنے سے پہلے گیس کے مسئلے پرخصوصی توجہ دے تاکہ لوگ سردی کے موسم میں مزیدپریشانی سے بچ سکیں۔ عوامی مسائل پربھرپور توجہ دینا اور ان کوجلدازجلدحل کرناحکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔اگر عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی نہیں آئے گی توجمہوریت کے ثمرات بے سود ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کوچاہئے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلاکر عوامی ایجنڈے پر متحد ہوکر کام کریں اسی میں ملک وقوم کی فلاح وبہبود اورترقی کاراز پنہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی کاماضی کی حکومتوں سے موازنہ کررہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت سابقہ حکمرانوں کے نجام سے سبق سیکھتے ہوئے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے واقعی میں عوام کوریلیف میسر آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.