وزیراعلیٰ پنجاب کی برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سرمارک لائل گرانٹ سے لندن میں ملاقات
ضرب عضب کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،برطانیہ افغانستان میں امن اور خطے کے حالات بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف
پیر 30 نومبر 2015 23:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن میں برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیرمملکت خسرو بختیار‘ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرسید ابن عباس اور کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے برطانوی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے ہم سب نے مل کر عہدہ برآہ ہونا ہے۔ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار چلا آ رہا ہے چنانچہ ہمیں فرانس سمیت تمام دنیا میں دہشت گردی کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں کا رنج اور احساس ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.