دو موٹرسائیکل سوار کیری ڈبے سے ٹکرا کر بس تلے کچلے گئے
ذیشان حیدر منگل 1 دسمبر 2015 20:48
اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء)حضرو میں موٹر سائیکل کو کیری ڈبہ کی پیچھے سے لگنے والی ٹکر کے نتیجہ میں اچھل کر مخالف سمت گرنے والے دو نوجوانوں کو بس نے کچل ڈالا، دونوں نو خیز لڑکے موقع پر جاں بحق ہوگئے، کیری ڈبہ فرار ہونے میں کامیاب ، بس ڈرائیور گرفتار، حضرو پولیس نے نامعلوم کیری ڈبہ کی تلاش شروع کر دی، لاشیں گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بجے کے بعد وقار علی ولد تاج ملوک ، شکیل احمد ولد حکیم خان ساکنان موسیٰ عمر تقریباً 20سال ایک موٹر سائیکل نمبری AKL2114پر تربیلہ موڑ سے ہٹیاں روڈ پر موسیٰ کی طرف جا رہے تھے کہ ہٹیاں حضرو روڈ پر سول ہسپتال تربیلہ موڑ، دی ویلج ریسٹورنٹ کے قریب پیچھے سے ان کی موٹر سائیکل کو ایک نامعلوم کیری ڈبہ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ اچھل کر مخالف سمت سڑک (دوسری جانب)چلے گئے ، بدقسمتی سے اس روڈ پر ہٹیاں سے کوسٹر نمبری7882 LZJحضرو آ رہی تھی جس کے نیچے وہ کچلے گئے جس پر دونوں موقع پر دم توڑ گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا جم غفیر سول ہسپتال حضرو جمع ہو گیا اور موسیٰ سے سینکڑوں لوگ بھی پہنچ گئے، اس موقع پر دونوں جاں بحق لڑکوں کے لواحقین زاروقطار روتے رہے جس سے ماحول انتہائی افسردہ دکھائی دیا۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.