بھاشا ڈیم کیلئے زمین کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف کرنے والے آفیسر کو کرپٹ مافیا نے بطور سزا سیاچن بھیج دیا
انکوائری رپورٹ میں سب اچھا کی روپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو دیدی گئی،ڈیم کی تعمیر کیلئے بنجر زمین کو زرخیز ظاہر کرکے کئی سو گنا زیادہ قیمت وصول کی گئی
بدھ 2 دسمبر 2015 13:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) بھاشا ڈیم کیلئے اراضای کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف کرنے والے آفیسر کو کرپٹ مافیا نے بطور سزا سیاچن بھیج دیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں سب اچھا کی روپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو دیدی گئی ۔ڈیم کی تعمیر کیلئے بنجر زمین کو زرخیز ظاہر کرکے کئی سو گنا زیادہ قیمت وصول کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر چلاس نعیم قیصر کی انکوائری رپورٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد بااثر افراد نے انہیں زیر عتاب لاکر دور دراز ٹرانسفر کرتے ہوئے راستہ سے ہٹا دیا ہے ۔
آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری میں اربوں روپے کے گھپلوں کی شکایات کے بعد حکام نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر چلاس نے اسسٹنٹ کمشنر چلاس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، اسسٹنٹ کمشنر چلاس کی رپورٹ کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے لیے خریدی گئی کی زمین کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ صرف تین موضع زمین کی خریداری میں 57 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.