قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور اجلاس؛ ن لیگ کے اراکین بلدیاتی الیکشن میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے
الیکشن کمیشن کے نمائندہ رشوت لے کر حلقہ بندیاں کرتے ہیں ،ووٹ منتقل کروانے کے لئے بھی پیسے دیئے جاتے ہیں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخاباتمیں امیدواروں کی جانب سے ایک ووٹ کے بدلے پانچ ہزار روپے رشوت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے؛ن لیگ کے میاں طارق محمود،میاں طارق محمود کا الزام
بدھ 2 دسمبر 2015 16:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے اراکین بلدیاتی الیکشن میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے، الیکشن کمیشن کے نمائندہ رشوت لے کر حلقہ بندیاں کرتے ہیں ووٹ منتقل کروانے کے لئے بھی پیسے دیئے جاتے ہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہیں ہو رہا بلکہ دھجیاں اڑائی جا رہی ہے ۔
ریٹئرننگ افیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹئرننگ آفسر امیدواروں کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیوں میں شرکت کرتے ہیں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امیدواروں کی جانب سے ایک ووٹ کے بدلے پانچ ہزار روپے رشوت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کجے لئے پارلیمنٹ کے ممبران ، وزارت خارجہ ، داخلہ ، آئی ٹی ، نادرا کے ممبران کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔(جاری ہے)
لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکے کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی راہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنائے قانون پر عملدرآمد نہیں کرتا ایک دن قبل پولنگ اسٹیشن تبدی کر دیئے جاتے ہیں اس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کاہ کہ کورٹ کی جانب سے حکم نامہ آنے پر پولنگ اسٹیشن کیسے تبدیل کئے جاتے ہیں کمیٹی کی ممبر عارفہ خالد پرویز نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وٹ کا حق دینا بہت ضروری ہے مگر اس سے قبل الیکشن کمیشن انتخابات کے عمل میں شفافیت لائے ۔
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ انتخابی اصلاتی کمیٹی کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہئے ۔ پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کی مشق کروائی تھی ٹیلی ووٹنگ کا تجربہ ناکام رہا البتہ پوسٹل بیلٹ کا کچھ حد تک کامیاب رہا ۔ پیپلزپارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر آپ ملک کے اندر فاصلاتی ووٹ کروا سکتے ہیں تو بیرون ملک پاکستانیوں پر کیوں نہیں ۔بیرون ملک پاکستان کثیر زرمبادلہ بجھواتے ہیں ان کو حق ضرور ملنا چاہئے الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ایک سوال سے وزارت داخلہ ، خارجہ ، نادرا اور آئی ٹی ،ممبران پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے حکام پر کمیٹی بنائی ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.