وزیرا علیٰ سندھ کو کراچی میں رینجرزاختیارات میں توسیع کیلئے ایک ہفتہ قبل بھجوائی گئی سمری تاحال منظور نہ ہوسکی،سندھ حکومت رینجرز کے ختیارات کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آتی ،رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو واپس بلا لیں گے، وزیر داخلہ چوہدری نثار
اتوار 6 دسمبر 2015 23:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) وزیرا علیٰ سندھ کو کراچی میں رینجرزاختیارات میں توسیع کیلئے ایک ہفتہ قبلبھجوائی گئی سمری تاحال منظور نہ ہوسکی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری ارسال نہ کی تو رینجرز کو واپس بلا لیں گے،کراچی میں رینجرز کو دیے گئے خصوصی اختیارات کی مدت پانچ دسمبر رات بارہ بجے ختم ہو چکی ہے جبکہ توسیع کے لیے بھجوائی گئی سمری ایک ہفتے سے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کی منتظر ہے۔
اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ اگر سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری ارسال نہ کی تو رینجرز کو واپس بلا لیں گے۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ (آج) پیر کو وزیراعظم کے ہمراہ کراچی جائیں گے اوراس معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔کراچی میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے تحت چار ماہ کے لئے خصوصی اختیارات رواں سال جولائی میں دیے گئے تھے۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو تلاشی، چھاپے، گرفتاری اور شرپسند عناصر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہتھیار کا استعمال کرنے اور کسی ملزم کو نوے روز تک تفتیش کے لئے تحویل میں رکھنے کا اختیار حاصل تھا۔ اختیارات میں توسیع نہ ملنے کے بعد رینجرز کے کراچی میں اختیارات نہایت محدود ہوجائیں گے جس کے بعد کراچی آپریشن پر بھی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.