آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان دبئی میں ملاقات، رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق تبادلہ خیال
11دسمبر کو سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا،ایم کیو ایم کا توسیع کے بل پر حمایت کرنے کا عندیہ
منگل 8 دسمبر 2015 22:54
کراچی/ دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور سندھ میں رینجرز کو تعینات کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی انتخابات کے دوران مہم چلانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں رینجرز کی سندھ میں مشروط تعیناتی پر وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
10 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رکن سندھ اسمبلی جمیل بھرگڑی کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ بعد ازاں اجلاس کو 11 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔ 11 دسمبر کو اجلاس میں رینجرز کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بل پر حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو رینجرز کی جانب سے گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔ اس کے باوجود بل کی حمایت کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر بل پر اسمبلی میں بحث ہوئی تو رینجرز کی جانب سے گرفتار کرکے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.