حریت رہنماؤں کا پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم
کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی بھی بات چیت نامکمل رہے گی نئی دہلی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے ، یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے،حریت رہنمامیر واعظ عمرفاروق کا انسانی حقوق بارے سیمینار سے خطاب
بدھ 9 دسمبر 2015 23:06
نئی دہلی/ سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) حریت رہنماؤں نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی بھی بات چیت نامکمل رہے گی ۔
(جاری ہے)
بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنمامیر واعظ عمرفاروق نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بنکاک اور اسلام آباد میں سشما سوراج کے دورہ کے دوران ہونے والے مذاکرت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے بارے میں ہونے والی کوئی بھی بات چیت اس وقت تک نامکمل رہے گی جب تک اس بات چیت میں کشمیری عوام کو شامل نہیں کیا جاتا۔انکا کہنا تھاکہ نئی دہلی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے ۔اس بات کا احساس کرنا ہوگا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نکلنا چاہیے اور یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس میں انسانوں کے دکھ درد کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.